اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں میں شدت اور کم سے کم ۱۸ فلسطینیوں کی شہادت اور بڑی تعداد میں نہتے عوام کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایسنا کی رپورٹ کےمطابق مرضيہ افخم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تین صیہونیوں کےاغواکے بے بنیاد بہانے سے دو ہفتے سے شروع ہونے والا بے گناہ عوام کا قتل عام اور وحشیانہ جارحیت اور فلسطینی نوجوان کی شہادت جس نے شام وعراق میں دہشتگردوں کے جرائم کی یاد تازہ کردی ہے، فلسطین کے بہادر عوام کی استقامت کے سامنے صیہونی حکومت کی ناتوانی اور بےبسی کوظاہرکرتی ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے ان وحشیانہ اقدامات کے سامنےغزہ کے عوام کے استقامتی جذبات کوسراہتے ہوئے اسلامی اورعرب ممالک نیز انسانی حقوق کےحامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان جرائم کےخلاف عالمی عدالت سمیت بین الاقوامی قانونی اداروں میں چارہ جوئی کرنے کے فلسطینیوں کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے انسانیت سوز اقدامات اور جرائم کےخلاف فوری اور موثر ردعمل ظاہرکریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲